News-17-Feb-2017-1

ڈاکٹر طاہر القادری کی سیہون شریف خودکش دھماکہ کی شدید مذمت، لوئر سندھ کی تنظیم کو سیہون شریف میں امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت

Published: 17th Feb, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سیہون شریف خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں  مذمت کی ہے۔کہتے ہیں  دہشتگرد ہر روز معصوم شہریوں کا شکار کھیل رہے ہیں ۔کوئی انکا پرسان حال نہیں ہے ۔ادارے جواب دیں شہری اپنے جان و مال کے تحفظ کیلئے کہاں جائیں ؟دہشتگردوں نے چاروں صوبوں میں دھماکے کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور امن کے دعوے محض دھوکہ تھے ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری  نے لوئر سندھ کی تنظیم کو سیہون شریف میں امدادی کیمپ لگانے کی ہدایت بھی  جاری کی ہے۔ کارکن بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیں۔ پاکستان بھر کے عوام سیہون شریف سانحہ پر دکھ اور غم میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔