News-17-Feb-2017-5

پاکستان عوامی تحریک کراچی  19فروری کو قائد ڈے انتہائی جوش و جذبے سے  منائے گی : الیاس مغل

Published: 17th Feb, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل  کا کہنا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک 19فروری پوری دنیا میں قائد ڈے کے طور پر منائے گی۔اس سلسلے میں دنیا کے 125سے زائد ممالک میں تحریک کے تمام مراکز،تعلیمی اداروں،فلاحی مراکز میں مختلف تقریبات کا انعقاد ہو گا۔19فروری سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 66سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے دنیا بھر میں تقریبات کا سلسلہ یکم فروری سے جاری ہے ۔پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام قائد انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر 18فروری بروز ہفتہ رنگ طاہر پروگرام تھیوسوفیکل ہال ایم اے جناح روڈ پر ہو گا جبکہ 19فروری پاکستان عوامی تحریک شاہ فیصل ٹائون کے زیر اہتمام سیمینار تجدید عہد وفاء سلمان فارسی اسلامک سینٹر میں ہو گا جبکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد میں تقریبات ہونگی ۔ جبکہ صدر،سائٹ،بلدیہ،کیماڑی،بابا جزیرا،کلفٹن،ڈیفنس،کورنگی،لانڈھی،ملیر،گلشن حدید،سعود آباد،گلشن اقبال،نیو رضویہ،یونیورسٹی روڈ صفورہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں تقریبات ہونگی۔ کراچی سندھ کی قائد ڈے تقریبات 10مارچ تک جاری رہیں گی۔ترجمان کے مطابق 19فروری دنیا بھر میں کارکنان اپنے قائد سے تجدید عہد وفاء کیلئے خون کے عطیات بھی دیں گے۔