News-17-Feb-2017-6a

پاکستان ماڈل سکول نذیرگارڈن میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب ، غلام محمدقادری کی تقریب میں خصوصی شرکت

Published: 17th Feb, 2017

فیصل آباد کے پاکستان ماڈل سکول نذیرگارڈن میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے پی پی61سے ٹکٹ ہولڈرسیف اللہ گل،تحریک منہاج القرآن کے رہنمامحمدافضل گل،پرنسپل جعفرحسین گجرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسندانہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے۔تقریب میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمدقادری،راناعبدالجبار،حاجی بوٹاگجر،محمدیوسف جٹ،پروفسیریاسر بھٹی،رائے عبدالرزاق،میاں کاشف،عبدالجباربھی موجودتھے ۔تقریب سے چیئرمین سی پی اے اسدبشیرگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے صرف امن کی تعلیم دی اور نوجوانوں کو دوسروں کیلئے جینے کا پیغام دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری 1972ء سے انقلاب کی جدوجہد کر رہے ہیں جس کی عملی صورت انشاء اللہ تعالیٰ ہم بہت جلد دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی کوئی قیمت لگانا دور کی بات ان سے علمی، روحانی اور اخلاقی تربیت حاصل کرنے والے کسی کارکن کی بھی کوئی قیمت نہیں لگا سکتا۔ انقلاب کا سفر جاری ہے انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔