News-17-Feb-2017-6

پنجاب میں رینجرز آپریشن ناگزیر،اس کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی: سردار شاکر مزاری

Published: 17th Feb, 2017

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لئے پنجاب میں رینجرز آپریشن ناگزیر ہے،اس کے بغیر دہشت گردی کے خاتمے کی باتیں محض مفروضے اور خواب ہی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار موجودہ حکمران ہیں،ان کی صفوں میں بیٹھے بعض وزراء اور اراکین کھلم کھلا دہشت گردوں کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔قوم سوال کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے ان سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کب ہوگا؟۔انہی دہشت گردوں نے ماڈل ٹائون میں ریاستی دہشت گردی کے زریعے معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی ۔ان کے اتحادی سرعام نیشنل ایکشن پلان کا مذاق اڑاتے ہیں مگر حکمرانوں کی زبانیں گنگ ہوچکی ہیں۔فوجی عدالتوں میں توسیع میں بھی یہی حکومتی اتحادی رکاوٹ ہیں۔ایسے حالات میں قوم کو متحد ہوکر موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلئے تحریک چلانی چاہیے تاکہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں سے نجات حاصل کی جاسکے۔سردار شاکر مزاری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا اور مستند فتویٰ ڈاکٹر طاہر القادری نے دیا،اسی پر عمل کرکے دہشت گردی کے جن کو قابو کیا جاسکتا ہے۔