News-20-Mar-2017-1

ڈاکٹر طاہر القادری کا قومی ہیرو ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

Published : 20th Mar, 2017

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ہیرو ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ظہیر عباس کے والد کو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے ۔پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین عہدیداران اور کارکنان نے بھی قومی کرکٹر ظہیر عباس کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مٖغفرت کی دعا کی ۔