News-20-Mar-2017-4

جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار موجودہ حکمران، حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں : ڈاکٹر زبیر اے خان

Published : 20th Mar, 2017

ملتان (  )  پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں ۔ سارے فنڈز لاہور میں اپنے محلات کی تزین و آرائش پر لگانے والے ہی جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار ہیں۔حکمرانوں کو کون سمجھائے کہ جنوبی پنجاب کے عوام پینے کے صاف پانی،تعلیم، صحت کے منصوبے اور روزگار چاہتے ہیں مگر حکمرانوں کی ساری توجہ میٹرو اور اورنج ٹرین پر ہے۔ملتان میں چلنے والی میٹرو بس میں عوام بیٹھنا پسند نہیں کرتے جس وجہ سے پنجاب حکومت کا یہ بھاری بھرکم منصوبہ فلاپ ہوچکا ہے۔ثابت ہوگیا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،محض کاروبار اور کمیشن ہی انکی ترجیح ہے۔ماڈل ٹائون میں معصوم اور نہتے شہریوں کا قتل عام کرنے والے ہی غریبوں کے معاشی قتل کے بھی ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس پر عمل پیرا ہوکر ہی تمام مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔