News-20-Mar-2017-6

پولیس اہلکاروں کا نیا کارنامہ ، منہاج القرآن کا تعارف کروانے پرمرکزی صدر ایم ایس ایم کی تلاشی ، حبس بے جا میں بھی رکھا

Published : 20th Mar, 2017

 گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف کو ٹھوکر نیاز بیگ پولیس چوکی پر اہلکاروں کی جانب سے غیر اخلاقی رویے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عرفان یوسف نے منہاج القرآن کا تعارف کروایا تو پولیس اہلکاروں نے تلاشی شروع کر دی ۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نور اللہ صدیقی کے مطابق مرکزی صدر ایم ایس ایم کو پولیس نے حبث بے جا میں رکھا ہوا ہے ۔ نور اللہ صدیقی کا کہنا ہے کہ عرفان یوسف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ڈسٹرکٹ پولیس چیف ہونگے ۔عرفان یوسف اور دیگر رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔