News-13-May-2017-9

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کاورکرزکنونشن کل گلفشاں کالونی میں منعقد ہوگا

Published : 13th May, 2017

فیصل آباد (  ) تحریک منہاج القرآن وجملہ فورمز کاورکرزکنونشن14مئی بروزاتوارگلفشاں کالونی میں منعقد ہوگا، جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری ،مہمان خصوصی صدرپنجابپاکستان عوامی تحریک چوہدری بشارت جسپال اورخصوصی خطاب مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمدرفیق نجم کریں گے۔ ضلعی  سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری کی اطلاع کے مطابق کنونشن میں  ضلعی ناظم رانارب نوازانجم،صدرپاکستان عوامی تحریک رانا طاہر سلیم،جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود،امیرعلماء کونسل عزیزالحسن اعوان ، صدریوتھ لیگ رائے ساجدحسین، صدرویمن لیگ باجی فاطمہ سجاد،صدرایم ایس ایم آصف عزیز و جملہ فورمز کے ضلعی،صوبائی،یوسی سطح تک کے عہدیداران،کارکنان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے۔کنونشن میں ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی پاکستان آمد، تحریک قصاص کادوسرامرحلہ، عوامی رابطہ مہم، شہراعتکاف میں شرکت کی تیاریوں کا جائزہ لیاجائے گا۔