News-18-May-2017-5

مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کی طلباء حقوق ریلی 20مئی فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب ہو گی

Published : 18th May, 2017

 کراچی(   ) مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام تعلیمی بجٹ میں اضافے اور یکساں تعلیمی نظام،طلباء کے حقوق کیلئے 20مئی تا 26مئی ملک گیر ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے ۔ اس سلسلے میں مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیر اہتمام 20مئی بروز ہفتہ 3 بجے فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب حقوق طلباء ریلی نکالی جائے گی ۔ریلی کی قیادت مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے صدر وسیم اختر جنرل سیکرٹری حافظ عرفان یوسف کریں گے۔ریلی میں مختلف یونیورسٹیز،کالجز،اور تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔