News-19-May-2017-3

آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی : مشتاق صدیقی

Published : 19th May, 2017

کراچی(  )  پاکستان عوامی تحریک کراچی کے قائمقام جنرل سیکرٹری مشتاق صدیقی نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔پاکستان عوامی تحریک حقیقی جمہوریت کے قیام،امن و سلامتی کے فروغ،معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے انھوں نے کہا ملک سے غربت کا خاتمہ جہالت،پسماندگی،محرومی ،ناانصافی،اور جاگیردارانہ نظام،استحصالی نظام کے خاتمے کیلئے ہماری کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔و ہ نارتھ کراچی میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے کہا جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہونگے ترقی نہیں آسکتی۔پاکستان میں انتظامی بنیادوں پر مزید صوبوں کا  قیام انتہائی نا گزیر ہے ۔