News-19-May-2017-4

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کااہم اجلاس

Published : 19th May, 2017

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ایگزیکٹو کونسل کااہم اجلاس سٹی آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر ویمن لیگ ،فاطمہ سجادنے کی۔ اجلاس میں ناظمہ فرحت دلبر، نجمہ اجمل،فاطمہ فرحت،رضوانہ بشارت،عالیہ عامربھی موجودتھیں ۔ اجلاس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران کو اہم اہداف دئیے گئے۔ فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کارکن عوامی رابطہ مہم میں تیزی لائیں اور ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام ہرگھر تک پہنچائیں۔یونین کونسل سے نیچے وارڈ کی سطح تک تنظیمات کو منظم کریں ۔رمضان مبارک میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سنگت میں ہونے والے شہراعتکاف کی تیاری کریں۔