News-13-Jun-2017-5

عوامی تحریک کی کورکمیٹی کا اہم اجلاس ، سانحہ ماڈل ٹاون کےحوالے سے تازہ ترین قانونی پیش رفت کے بارے ڈاکٹرطاہرالقادری کو تفصیلا ًآگاہ کیا گیا

Published : 13th Jun, 2017

گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تازہ ترین قانونی پیش رفت کے بارے میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو آگاہ کیا۔ وکلاء نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو بتایا کہ استغاثہ کی منظوری کے بعد اب تک 10سے زائد تاریخیں پڑ چکی ہیں مگر کوئی ذمہ دار پولیس افسر انسداد دہشت گردی کورٹ میں حاضر نہیں ہوا ۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں خرم نواز گنڈا پور، فیاض وڑائچ، احمد نواز انجم، نور اللہ صدیقی اور ساجد بھٹی شریک تھے۔