News-15-Jun-2017-1

ڈاکٹر طاہر القادری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر دینگے

Published : Jun 15, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں افطار ڈنردیں گے۔ اس سلسلہ میں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ق ،عوامی مسلم لیگ، مجلس وحدت المسلمین، جماعت اسلامی، پی ایس پی، ایم کیو ایم، جونیجو لیگ، آل پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کو دعوت نامے ارسال کر دئیے گئے ہیں۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔