News-16-Jun-2017-2

منہاج القرآن اتحاد امت اور باہمی رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے : ہدایت رسول قادری

Published : Jun 16, 2017

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کا کہنا ہے کہ منہاج القرآن اتحاد امت اور باہمی رواداری کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے دہشتگردی کے خلاف فتویٰ اور نصاب امن سے رہنمائی لے کر دہشتگردی کی فکر کو ختم کیا جا سکتا ہے ،اس وقت امت مسلمہ اور انسانیت کو اتحاد و اتفاق کی شدید ضرورت ہے ۔ علماء کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ منہاج القرآن دلوں کو توڑنے والی نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے والی تحریک ہے ۔عاجزی ،انکساری سے معاشرے میں محبت کی خوشبو پھیلتی ہے ،جس دل میں محبت کا سمندر موجزن ہو جائے اس جسم سے سلامتی اور محبت کے رویے جنم لیتے ہیں ۔حضور ﷺ نے امن،محبت اور انسانیت کا پیغام دیا ہے ۔جب ہم حضور ﷺ کی حیات مبارکہ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں انکی طرف سے عائد کردہ ذمہ داریوں کا بھی خیال کرنا چاہیے ۔ اب لپ سروس سے کام چلانے کی بجائے فتنوں کے خاتمے کیلئے علماء کو قوم کی رہنمائی کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا ۔