News-01-July-2017-2

شہدا ئے ماڈل ٹا ون کی یاد میں تقریب منعقد، یادگار شہدا پر پھولوں کی چادریں اور دعائے مغفرت

Published : Jul 1st, 2017

گزشتہ روز شہدا ئے ماڈل ٹاون کی یا د میں مرکزی سیکرٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کی جے آئی ٹی فکس میچ ہے اور کچھ لوگ چوکیدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی میں آئندہ الیکشن کی حکمت عملی بن رہی ہے۔ بے عزتی اس کی ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو، حکمران عزت بے عزتی کو مشروب سمجھ کر روز پیتے ہیں، ملک میں رول آف لاء ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 3 سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جاؤں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔ چینی اور سموسوں کی قیمتوں پر سوموٹو ہوئے مگر کسی کو 100 لوگوں کو گولیاں مارنا نظر نہ آیا۔ ملک میں پارلیمنٹ کو بے آواز کر دیا گیا، اداروں کی عزت رول آف لاء سے ہوتی ہے۔ آخری سانس تک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا انصاف مانگیں گے۔ تقریب سے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر الزمان کائرہ، میاں منظور احمد وٹو، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، فردوس عاشق اعوان، خرم نواز گنڈا پوراور رفیق نجم نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں بریگیڈئر (ر) فاروق حمید، فیاض وڑائچ، بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق، میاں محمد منیر، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، حافظ محمد علی یزدانی، محترم پاسٹر سیموئیل نے شرکت کی۔ مسیحی بھائیوں کی جانب سے یاد گار شہداء پر امن کی شمعیں روشن کر کے اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب میں صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور حماد مصطفی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔