News-09-Aug-2017-2

منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ملک کے مختلف حصوں میں تنظیمی و تربیتی سرگرمیاں

Published : Aug 09, 2017

  مرکزی نائب نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری کی زیرصدارت مظفر گڑھ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ضلعی و تحصیلی تنظیم نوکی گئی ۔

 تنظیم ہٰذا کثرت رائے سے 2017 تا 2019 کیلئے تشکیل پائی۔ اس موقع پر چھ پی پی حلقہ جات کے آرگنائزر کی نامزدگی بھی کی گئی ۔

 دریں اثناء منھاج القرآن یوتھ لیگ جنوبی پنجاب اور سندھ کے زیر اہتمام تنظیمی تربیتی و تفریحی کیمپ کا انعقاد فورٹ منرو ڈیرہ غازی خان میں کیا گیا ۔جس میں مرکزی قائدین نے شرکا ء کو مختلف موضوعات پر لیکچرز کے علاوہ  ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ جبکہ منصور قاسم اعوان سیکرٹری جنرل منھاج القرآن یوتھ لیگ نے   شیخوپورہ سیالکوٹ، پاکپتن، حویلی لکھا(اوکاڑہ)، ساہیوال(کسووال) کا تنظیمی دورہ کیا ۔