News-09-Aug-2017-3

ایم ایس ایم کراچی کے زیر اہتمام کیمپ، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ایم ایس ایم کے مرکزی دفتر کا وزٹ

 

Published : Aug 09, 2017

جولائی کے اختتام  پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی نے تین روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا ۔ کیمپ میں تعارفی لیکچر مرکزی صدر ایم ایس ایم ، چوہدری عرفان یوسف نے دیا جبکہ سوشل میڈیا ٹریننگ نائب صدر یوتھ لیگ، راؤ طیب نے دی۔  کیمپ میں شرکاء کو سلف ڈیفنس ٹریننگ بھی دی گئی جو صدر ایم ایس ایم کراچی ماسٹر وسیم اختر، بلیک بیلٹ کے زیرنگرانی ہوئی ۔  شرکاء کیمپ کے ساتھ منتظمین نے ساحل سمندر پر پکنک بھی منائی۔ کیمپ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئی ۔

گذشتہ دنوں چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی آفس کا وزٹ کیا ۔ اس وزٹ میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈاپور اور مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز بهی ان کے ہمراہ تھے۔

دریں اثناء ایم ایس ایم کی مختلف علاقوں میں تنظیم سازی بھی عمل میں لائی گئی ۔ جس میں ایم ایس ایم یونیورسٹی آف بلو چستان (صدر ڈاکٹر اعجاز احمد کھتران ، نائب صدرپاون کمار کُھرانا،  جنرل سیکٹری ڈاکٹر سید بلال شیرازی، انفارمیشن سیکٹری عبدالوحید زرغون، سیکٹری سوشل میڈیا اسرار بلوچ) ، مکران ڈویژن (صدر اسدللہ  سنجرانی، جنرل سیکٹری مہرللہ عمرانی بلوچ، صدر پنجگور ڈسٹر کٹ صدام فضل) کی تنظیم نو کے علاوہ ایم ایس ایم لاہور پی پی 144 شالیمار ٹاؤن(صدر محمد ولید اور  جنرل سیکرٹری محمد بلال ) کی تنظیم نو شامل ہے۔