News-10-Aug-2017-1

ڈاکٹر طاہر القادری 11 اگست کو پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرینگے، اعلان ملکی سیاست کو نئے رخ پر ڈال دے گا : ترجمان عوامی تحریک

  Published : Aug 10, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 11 اگست کو پریس کانفرنس میں اہم اعلان کرینگے۔ سربراہ عوامی تحریک کا اعلان ملکی سیاست کو نئے رخ پر ڈال دے گا۔ ترجمان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل سے ریلیاں نکالنے والے نام نہاد لیڈر سن لیں کہ وہ وقت قریب ہے جب پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست و اقتدار کا نام و نشان مٹ جائیگا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال سے پہلے ہی قاتل اور کرپٹ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اب اقتدار میں نہیں جیل میں ہونگے۔