News-10-Aug-2017-2

میر ے لئے لوگوں کے دلوں میں محبت اللہ نے ڈالی ہے، نواز شریف کی ریلی میں چند سو افراد موجود تھے : ڈاکٹر طاہر القادری

  Published : Aug 10, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گزشتہ روز بول ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے لوگوں کے دلوں میں محبت اللہ نے ڈالی ہے۔عوام کی جانب سے ہر جگہ محبت ملی ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے نواز شریف کی ریلی کے حوالے سے کہا کہ ریلی میں چند سو افراد ہیں ۔ نواز شریف اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے ریلی کا ڈرامہ کررہے ہیں میڈیا ہاوسز جب ن لیگ کےقصدے نہ پڑھیں تو ان پر حملے کر وا دئیے جاتے ہیں ۔2014 کے بعد سے اب تک دہشتگردی کے پچاس فیصد واقعات میں نواز شریف اور شہباز شریف براہ ست ملوث رہے۔سانحہ ماڈل میں ریاستی دہشتگردی میں بھی شریف برادران ملوث تھے۔مطالبہ کرتا ہوں کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ شائع کی جائے۔اس حوالے سے 11 اگست کو اہم اعلان بھی کروں گا۔