News-10-Aug-2017-3

عوامی تحریک کے رہنماؤں کی کارکنان پر حملے کی شدید مذمت، ن لیگی غنڈوں کی گرفتاری کا مطالبہ

  Published : Aug 10, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں رفیق نجم اور جی ایم ملک نے ن لیگی غنڈوں کی طرف سے عوامی تحریک وزیر آباد کے کارکنان پر حملے اورغنڈہ گردی کی شدید مذمت کی ہے۔ ن لیگی غنڈوں نے شادی کی تقریب میں حملہ کر کے عوامی تحریک وزیر آباد کے رہنما منیر حسین،علی رضا،محمد اصغر،حسن محی الدین،علی شان اور عبد القیوم کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔ عومی تحریک کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ایما پر ن لیگی غنڈے ڈاکٹر طاہر القادری کے کارکنان کو ہراساں کرنا بند کر دیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہونگے ۔ رہنماوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگی غنڈوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو وزیر آباد روڈ کو بلاک کر دیں گے۔