News-10-Aug-2017-4

لاہور میں دہشت گردی ، تحریک منہاج القرآن کے رہنمائوں کا مطالبہ

  Published : Aug 10, 2017

کراچی( ) تحریک منہاج القرآن کراچی کے امیر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملک میں انتہا پسندی،دہشت گردی،تنگ نظری ،تعصبات کے ذمہ دار حکمران ہیں ۔ حکمرانوں نے آج تک برائی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے قوم کی آنکھوں میں ہمیشہ دھول جھونکی ہے ۔ گذشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں مسلسل دھماکے حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حکمران اپنی چوریاں چھاپنے میں مصروف ہیں، قوم کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے شیخ الاسلام کا فتوی دہشت گردی اور فتنہ خوارج کو نصاب میں شامل کیا جائے۔

 

 

فیصل آباد () تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کوپبلک کیا جائے۔پاناما کیس کی تحقیقات کی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کروائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ کے خلاف ہماری جدوجہد 27 سالوں پر محیط ہے۔ اس ملک میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63 پر عملدرآمد کا مطالبہ پہلی بار ڈاکٹرطاہرالقادری نے کیا اور  قوم کو ان کے بارے میں شعور دیا ۔ رہنماوں کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے حصول اور ظالم نظام کے خاتمے کے لیے کارکنوں کوجو بھی حکم دیا، کارکنان اس پہ عمل کریں گے ۔