News-11-Aug-2017-1

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی وفات پرمنہاج القرآن انٹرفیتھ کے ڈائریکٹرسہیل رضا کااظہار افسوس ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے خراج تحسین پیش

 Published : Aug 11, 2017

لاہور(10اگست 2017)پاکستانی مدر ٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس ،جرمن نژاد کیتھولک مسیحی ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 56 سال پاکستان میں جذام کے مریضوں کا علاج کیا، وہ1960 میں ویسٹ جرمنی سے کراچی کیتھولک مشن کے ساتھ منتقل ہوئیں۔میری ایڈی لینڈ سوسائٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی شب و روز محنت اور  انکی ملک و قوم کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستانی مدر ٹریسا کا لقب دیا گیا اور نہیں مختلف قومی اعزازات سے بھی نوازا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، ہلال پاکستان اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی جانب سے ان کی 56 سالہ انسانیت کیلئے ستارہ امتیاز رنگ و نسل و جنس و مذہب بلا تفریق اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے ورثاء سے اور کیتھولک چرچ سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

 ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی شب و روز محنت سے پاکستان سے جذام کے موذی مرض کا خاتمہ ہوا ۔ پاکستانی قوم ان کی عظیم خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور کبھی فراموش نہیں کرے گی۔