News-11-Aug-2017-3

ایکسپریس ایکسپو 2017 میں منہاج یونیورسٹی لاہور کا ایجوکیشنل بوتھ

 Published : Aug 11, 2017

ایکسپریس ایکسپو 2017 میں منہاج یونیورسٹی لاہور نے ایجوکیشنل بوتھ لگایا۔ پہلے دن صوبائی وزیر تعلیم ،پنجاب ، سید سلمان گردیزی نے  منہاج یونیورسٹی  لاہور کے اسٹال کو وزٹ کیا۔  پروفیسر  سہیل نواز ملہی نے انہیں منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے تحائف پیش کیے ۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم غوری ، کرنل (ر) محمد احمد  ، جاوید اقبال ، مسز ثمرین خرم آفتاب، نے منہاج یونی ورسٹی کے اسٹال کا وزٹ کیا اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو خوب سراہا۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ رابعہ علی کو ان کی بہترین کارکردگی پر چیرپرسن پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ، پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے شیلڈ دی ۔

طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے اسٹال کا وزٹ کیا اور یونیورسٹی کی جانب سے دیے گئے مختلف پروگرامز میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اسٹال پر فوری رجسٹریشن پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ کو خوب سراہا۔