News-11-Aug-2017-4

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی اہم پریس کانفرنس ، شہدائے کے ورثاء،خواتین اور بچے16 اگست کو مال روڈ پر اپیل کیلئے جائیں گے

Published : Aug 11, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ پر اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے کہاکہ اربوں روپے کی کرپشن پکڑنے کے لیے کمیشن بنایا گیا تو کمیشن کی رپورٹ منظرِعام پر آئی سپریم کورٹ نے چور کو فارغ کیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کا قتل ہوا جس پر جسٹس باقر نجفی کمیشن بنا مگر اس کی رپورٹ آج تک منظرِ عام پر نہیں آئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی خدمت میں درخواست کرتا ہوں کہ باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیں۔ ہماری درخواست ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی نگرانی میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیرجانبدار بینچ تشکیل دیا جائے۔ شہدائے کے ورثاء،خواتین اور بچے16 اگست کو مال روڈ پر اپیل کیلئے جائیں گے ۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور خواتین و بچے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ جاوں گا۔ امید کرتا ہوں انسانی جانوں کی خاطر سید منصور علی شاہ جلد فیصلہ کرینگے۔