received_1222622071161480

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام فاروق آباد میں محفلِ میلاد کا انعقاد

  منہاج القرآن ویمن لیگ فاروق آباد کے زیراہتمام محفلِ میلادِ مصطفیٰﷺ کا انعقاد کیا گیا ۔ محفل میلاد کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت،عائشہ مبشر نے کی۔ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺکا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ منہاج نعت کونسل فاروق آباد نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ محفل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔