9-1-17-3

تحریک منہا ج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کا ویٹی کن سٹی کا دورہ

(Published :21-01-2017)

  منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری ویٹی کن سٹی کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے مرکزی قائدین بھی ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کے ہمراہ تھے۔کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ کے وائس پریذیڈنٹ فادر مارکس سولواور میڈیم آئزہ بیل نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو ویٹی کن سٹی کی قدیم ترین تاریخ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔چرچ کی روایات کے مطابق ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو ویٹی کن سٹی کا تفصیلی وزٹ بھی کروایا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محیالدین نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا انگریزی زبان میں مترجم دہشتگردی کے خلاف تاریخی فتویٰ بھی پیش کیا ۔