NewsDesign-2-21-1-17-5

گھروں میں بیٹھنے سے حالات نہیں بدلیں گے،حقوق کیلئے قربانیاں دینی ہونگی:ڈاکٹر زبیر اے خان

Published: 21-01-2017

ملتان ( )
پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا ہے کہ ملکی حالات تاریخ مسلسل خرابی کی جانب جارہے ہیں۔حکمران اپنی کرپشن بچانے میں مصروف ہیں جبکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔عوام کو بھی یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ گھروں میں بیٹھنے سے حالات نہیں بدلیں گے،اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے گھروں سے نکل کر قربانیاں دینی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نام دنیا کے کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے،جبکہ پانامہ لیکس بھی پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔دنیا حیران ہے کہ پاکستان کا حکمران خاندان بیرون ملک جائیدادیں رکھنے کے باوجود بڑی ڈھٹائی سے اپنی کرپشن کا انکار کررہا ہے۔تمام کرپٹ عناصر سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے بے رحم احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر زبیر اے خان نے کہا کہ اس ملک کے تمام مسائل کی جڑموجودہ کرپٹ اور فرسودہ نظام ہے جس کی تبدیلی کا واحد راستہ مصطفوی انقلاب ہے۔قوم متحدہوکر ڈاکٹر طاہر القادری کا ساتھ دے تاکہ اس ملک کی تقدیر کو بدلا جاسکے۔

رپورٹ : رائو محمد عارف رضوی، سیکرٹری انفارمیشن پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب