sh raza

سینٹ تھامس چر چ اور منہاج القرآن انٹر فیتھ کے زیر اہتمام انٹر فیتھ ویک کے موقع پر مشترکہ تقریب کا انعقاد

Published:11-02-2017

 ورلڈ انٹر فیتھ ویک کے موقع پرسینٹ تھامس چرچ لاہور میں بین المذاہب کونسل اور منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹر فیتھ کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا کہ ورلڈ انٹر فیتھ ویک اقوام متحدہ کے تحت پرنس آف جورڈن کی درخواست پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جس کا بنیادی مقصد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی روابط کو مذہبی اور سماجی سطح پر فروغ دینا ہے۔تقریب سے ریورنڈ پاسٹر سموئیل،پنڈت امر ناتھ رندھاوا اور سردار ویر جنم سنگھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کیلئے قابل احترام شخصیت ہیں ۔وہ حقیقی طور پر مذاہب کے مابین رواداری کو فروغ دے رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پرامن کیلئے شمعیں روشن کیں گئیں اور وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کا عزم بھی کیا گیا ۔