News-18-Feb-2017-4

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب

Published: 18th Feb, 2017

گزشتہ روز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام  ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 66ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ ملک اور عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں ۔ قومی ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عملدرآمد ہوتا تو دہشتگردی واپس پلٹ کر نہ آتی ۔پتے اور ٹہنیاں کاٹنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہو گی ،دہشتگردی کو جڑوں سے کاٹنا ہو گا ۔ تقریب سے امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی ، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور ،ڈاکٹر اسلم غوری ،بریگیڈئر (ر) محمد اقبال، کرنل(ر) محمد احمد نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ڈاکٹر طاہر القادری کی امن ،محبت ،علم ،تحقیق اور رواداری کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔