Interfaith-Peace-Prayer_25-2-17

منہاج القرآن انٹر فیتھ کے زیر اہتمام بین المذاہب دعائیہ تقریب آج ہو گی۔ مسلم،مسیحی،ہندو،سکھ اور بہائی مذہب کے رہنما شرکت کریں گے۔

Published: 25th Feb, 2017

لاہور() تحریک منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام بین المذاہب دعائیہ تقریب آج(ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہو گی۔وطن عزیز میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء سے اظہار یکجہتی اور ملک میں قیام امن کیلئے مختلف مذاہب کے نمائندہ رہنماؤں کی طرف سے بین المذاہب دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔تقریب میں مسلم،مسیحی،ہندو،سکھ اور بہائی مذہب کے رہنما شرکت کریں گے ۔تقریب میں ملک میں افراتفری کے خاتمے اور قیام امن کیلئے امن کی شمعیں روشن کی جائیں گی ۔