MSM-GCU-FSD-24-2-17 (2)

ایم ایس ایم جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام ممبر شپ کیمپ کا انعقاد اور ضلع گجرات کا تنظیمی اجلاس

Published: 25th Feb, 2017

ایم ایس ایم جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیراہتمام ممبر شپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کی بڑی تعداد نے کیمپ کا وزٹ کیا اور ممبر شپ حاصل کی۔ ڈاکٹر محمد ثاقب نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان نے بھی خصوصی طور پر کیمپ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری یونیورسٹیز ایم ایس ایم پاکستان عمران میرانی، صدر ایم ایس ایم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد عبدالقدوس، صدر ایم ایس ایم فیصل آباد آصف عزیز، سید مسعود شاہ اور جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم فیصل آباد زین العابدین نے طلبہ حقوق کے بارے بریفنگ دی۔

علاوہ ازیں، ایم ایس ایم ضلع گجرات کا تنظیمی اجلاس برائے تنظیم نو سیشن2018۔2017  منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت مرکزی صدر ایم،ایس،ایم پاکستان قائد طلبہ  چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ جب کہ صدر ایم،ایس،ایم سنٹرل پنجاب میاں انصر محمود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔باہمی مشاورت کے بعدعاقب ملک کوضلعی صدر منتخب کیا گیا۔