News-25-Feb-2017-4

انسانی معاشرے کی تشکیل و تعمیر میں تاریخ ساز شخصیات کا اہم کردار ہے: قیصر اقبال

Published: 25th Feb, 2017

کراچی(   )   پاکستان عوامی تحریک کراچی کے نائب صدور قیصر اقبال قادری،لیاقت حسین کاظمی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرہ کی تعمیر و ترقی میں قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری جیسی شخصیات کا اہم کردار ہے جنہوں نے اپنی شخصیت و کردار کی قوت سے وقت کے دھارے کا رخ موڑ دیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان کے کرپٹ نظام کی نشاندہی کر کے قوم کی رہنمائی کی ۔ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی ،فکری،سیاسی ،قانونی ،سماجی خدمات ہمارا تہذیبی و معاشرتی مستقبل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان عوامی تحریک گلستان جوہر کے زیر اہتمام قائد ڈے کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عدنان رئوف نے کہا پاکستان کے نظام سیاست اور حکومت پر جاگیر دار،وڈیرے،سرمایہ دار قابض ہیں۔مک مکا کے سیاسی نظام اور کرپشن نے اس ملک کی ترقی کو روک رکھا ہے قوم کو اس کرپٹ نظام کے خلاف جنگ کرنا ہو گی۔اس وقت ملک کا ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں ہے۔ قوم مقروض اور حکمران عیاشیاں کر رہے ہیں ۔چپڑاسی سے لیکر وزیر اعظم تک سب کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں ۔قوم کو مصلحت پسندی چھوڑ کر حقیقت پسندی سے کا لینا ہو گا اگر ملک اور اپنی نسلوں کا مستقبل بچانا ہے تو ان کرپٹ،ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔