MYL-Quaid Day-24-2-17 (1)

منہاج القران یوتھ لیگ کی 10روزہ قائد ڈے تقریبات ملک بھرکے مختلف شہروں میں زوروشور سے جاری

Published: 25th Feb, 2017

منہاج القران یوتھ لیگ کی 10روزہ قائد ڈے تقریبات پنجاب، سندھ، کشمیر، خیبر پختون خواہ اور بلوچستان کے تمام شہروں میں زوروشور سے جاری ہیں. 10روزہ تقریبات کا پہلا مرکزی پروگرام 18 فروری کو سیالکوٹ میں منعقد ہوا. جس میں محترم ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر شرکت شرکت کی. مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصورقاسم اعوان سیکرٹری جنرل، عصمت علی نائب صدر، ملک امجد چاند نائب صدر، انعام مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان منہاج القران یوتھ لیگ ، محترم رفیق نجم نائب ناظم اعلی منھاج القرآن، ساجد محمود بھٹی مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیت بھی اس موقع پر موجود تھیں.اس تقریب میں سیالکوٹ کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی. تقریب کے اختتام پر قائد انقلاب ڈاکڑ طاہر القادری کی 66ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور منہاج القران یوتھ لیگ سیالکوٹ کے پی پی تنظیمات کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے.

ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی تقریبات میں منھاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین مظہر محمود علوی مرکزی صدر، منصورقاسم اعوان سیکرٹری جنرل،ملک وقار قادری مرکزی سینئر نائب صدر، عصمت علی نائب صدر، ملک امجد چاند نائب صدر، انعام مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سیف اللہ خان بھنگر مرکزی نائب صدر اور دیگر مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی. جبکہ منھاج القرآن یوتھ لیگ کے علاقائی کارکنان و رہنماؤں کے ساتھ ساتھ علاقوں کی سیاسی و سماجی شخصیت نے بھی ان تقریبات میں شرکت کی.محترم مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القران یوتھ لیگ نے اپنے پیغام میں منھاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملک بھر میں شاندار قائد ڈےتقریبات منعقد کرنے پر صوبائی، ضلعی تحصیلی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی. تقریبات میں قائد انقلاب ڈاکڑ طاہر القادری کی 66ویں سالگرہ کےکیک بھی کاٹے گئے اور قائد کی ملکی وبین الاقوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

تمام تقریبات سادگی سے منائی گئیں اور اختتام پر دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے افراد  اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں.