News-04-Mar-2017-5

دین اسلام کی عالمگیرعظمت کی بحالی کی خاطر علماء کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا : علامہ عزیزالحسن اعوان

Published : 4th Mar, 2017

منہاج القرآن علماء کونسل  فیصل آباد کے ضلعی امیر علامہ عزیزالحسن اعوان  نے کہا ہے کہ دین اسلام کی عالمگیر عظمت کی بحالی کی خاطر علماء کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا۔ مادیت پرستی کے دور میں اسلاف کی یادکو تازہ کرنا ہوگا تاکہ اسلام کا جھنڈا پوری دنیا پر پھر سے لہرا سکے ۔اسلام دین امن محبت ہے دہشت گردی ،فرقہ واریت گری ، فحاشی و عریانی کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔نبی کریم ﷺ کی محبت جس سینے میں ہوگی وہ اس محبت کی خیرات کو پا کر نفرت کی دیواریں گرا کر محبت ، امن ، تحمل اوربردباری کو عام کرے گا اور رنگ و نسل کے امتیازات سے بالا تر ہوکر عالمی امن کو فروغ دے گا ، منہاج القرآن بیداری شعور کے حوالے سے زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد تک پہنچ رہی ہے تاکہ ہرفرد اسلامی اورقومی سوچ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم ذاتی مفاد کے حصار سے نکل کر قومی اوراجتماعی مفاد کی خاطر کوششیں نہیں کریں گے ،تب تک اسلام کا مستقبل تابناک نہیں ہوسکتا علماء ملک میں علمی اوراخلاقی کلچر کو فروغ دیں انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے ہرموقع پر امت کی رہنمائی کافریضہ سرانجام دیاہے،آج بھی باہمی فرقہ بندی ، تفرقہ پروری اورتنگ نظری سے بالا تر ہوکر امت کے اتحاد اوراتفاق کی کوشش کریں ۔