News-18-Mar-2017-3a

جامعہ المنہاج لیاری میں سالانہ تقریب اسناد 19مارچ کو ہو گی

Published : 18th Mar, 201

کراچی( ) منہاج ایجوکشن سوسائٹی کراچی کے زیر اہتمام جامعتہ المنہاج لیاری میں سالانہ تقریب اسناد 19مارچ بروز اتوار صبح 9بجے ہو گی ۔تقریب کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن کراچی قاضی زاہد حسین کریں گے جبکہ مہمان خصوصی مظہر محمود علوی مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ہونگے۔پروگرام میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی،مفتی مکرم قادری ناظم منہاج القرآن علماء کونسل کراچی،علامہ اشتیاق علوی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن کراچی،مسعود عثمانی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاونڈیشن ،حاجی سلیم ملک چیئرمین آغوش کراچی سمیت و دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔تقریب میں تقریری،نعتیہ ،ٹیبلو ز کے مقابلے جات ہونگے ۔