News-21-Mar-2017-3

مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ، مظہر محمود علوی کا 7 روزہ تنظیمی دورہ مکمل

Published : 21th Mar, 2017

مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے  12 تا 19 مارچ ، 7  روزہ  تنظیمی دورہ کیا جس میں انہوں نے فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کی تحصیلات کا وزٹ کیا، اس وزٹ کے دوران فیصل آباد، میانوالی اور بھکر کے ضلعی سطح پر موثر تنظیمی نوجوانوں کو ذمہ داری تفویض کی۔ انہوں نے ذمہ داران کو منھاج القرآن یوتھ لیگ کے کام کو یونین کونسلز اور یونٹس لیول تک فعال و موثربنانے پر زور دیا ۔ تحصیل عیسی خیل، ضلع میانوالی اور سرگودھا سٹی کی تنظیم نو کی گئی ۔

علاوہ ازیں ضرب امن دستخطی مہم کے سلسلے میں ضلع خوشاب کی تحصیل کٹھہ سگرال، ضلع بھکر کی تحصیلات منکیرہ، بھکر، دریا خان اور سرگودھا سٹی میں  ضرب امن دستخطی مہم کےذریعے ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام امن بصورت قرار داد امن باقاعدہ عوام الناس تک پہنچانا شروع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران مرکزی صدرنے میانوالی بار کونسل کا وزٹ بھی کیا جہاں انہوں نے دہشت گردی اورانتہاپسندی کے انسداد کے لئےڈاکٹر طاہر القادری کے دیے ہوئے متبادل بیانیہ  پر سیر حاصل گفتگو کی اور بعدازاں وکلاء نے اس پر تائیدی دستخط بھی کیے۔