News-21-Mar-2017-7

مردم شماری میں سکھ مذہب کے لیے الگ خانہ بنانے کا مطالبہ جائز ہے : سہیل رضا

Published : 21th Mar, 2017

لاہور(20 مارچ 2017)منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے ساتھ آئین کے مطابق مساوی سلوک کیا جائے ، مردم شماری میں سکھ مذہب کا الگ خانہ بنانے کے حوالے سے سکھ کمیونٹی کا مطالبہ جائز ہے ، اس پر عمل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہو رمیں سکھ برادری کے راہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملاقات میں سردار بشن سنگھ،سردار عطر سنگھ،سردار آکاش سنگھ، سردار جنم سنگھ،سردار جسوندر سنگھ،سردار کلیان سنگھ، سردار ہرشانت سنگھ،سردار گلاب سنگھ، سردار رمیش سنگھ،سردار ہیرا سنگھ خالصہ اور دیگر سکھ راہنما موجود تھے، سہیل رضا نے کہا کہ بانی پاکستان نے اقلیتوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ پاکستان میں ان کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہوگا، سکھ مذہب کے پیروکار پوری دنیا میں اپنے مذہب کا وجود رکھتے ہیں ، پاکستان میں بھی ان کی ایک مذہبی شناخت ہے ،حکومت پاکستان ایسے انتظامی فیصلوں سے باز رہے جس سے کسی مذہب کی شناخت کو نقصان پہنچے ،مردم شماری میں سکھ مذہب کا خانہ شامل کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی قومی ،اخلاقی اور مذہبی فریضہ ہے، دیگر مذاہب کی طرح سکھ مذہب کے پیروکار بھی پاکستان کا اہم حصہ ہیں ،ان کے مذہبی ،سماجی اور سیاسی وجود کو تسلیم کیا جائے اور انہیں کسی بھی طرح احساس محرومی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔