News-28-Mar-2017-7

منہاج القرآن انڈیا (میسور)کے زیر اہتمام اتحاد امت اور تعلیمات پیران پیر کانفرنس کا انعقاد

Published : 28th Mar, 2017

 تحریک منہاج القرآن انڈیا (میسور)کے زیر اہتمام اتحاد امت اور تعلیمات غوث اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں بغداد سے شیخ ہاشم الدین گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کانفرنس سےمولانا سید تنویر ہاشمی، مولانا حبیب احمد الحسینی، خسرو چشتی، مولانا عبید اللہ، سید بابر اشرف اور مولانا ذوالفقار نے خصوصی خطاب کیا ۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگایا گیا ۔ کانفرنس میں مردو خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔