News-03-Aril-2017-1

۔ ” کھیل برائے امن‘‘ منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد، مقابلوں میں فٹ بال،کراٹے،والی بال ،بیس بال،بیڈ منٹن شامل

Published : 3rd April, 2017

لاہور(یکم اپریل 2017) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام 3 اپریل سے 7 اپریل تک 5 روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہو چکا ہے ۔ سپورٹس فیسٹول ’’ کھیل برائے امن‘‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے ۔ منہاج یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کرکٹ ،ہاکی ،فٹبال،ٹیبل ٹینس ،کراٹے ،والی بال،بیس بال ،لان ٹینس،بیڈ منٹن،ڈسک تھرواور دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ آج  ۔3 اپریل سے شروع ہونیوالی کھیلوں کی ان تقریبات میں مختلف کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز ،اہم شخصیات بطور مہمان شریک ہوں گی ۔

وائس چیئرمین ایم یو ایل ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ با صلاحیت نوجوانوں کو جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہیے۔

منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز سپورٹس اقبال مرتضیٰ نے تیاریوں کے ضمن میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ناگزیر ہے ۔کھیلیں انسان میں امن،برداشت اور دوستی کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہیں ۔ اس موقع پر فہد سرور،چودھری منیر حسین،رانا تنویر حسین،محمد سلیم،کرنل (ر) مبشر،عمارہ مقصود ،ام حبیبہ و دیگر موجود تھے۔