News-10-Aril-2017-2

بزم منہاج کے سالانہ انتخابات، ساجد عباسی صدر منتخب

Published :10th April, 2017

لاہور(9 اپریل 2017)کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی بزم منہاج کے سالانہ انتخابات میں ساجد عباسی صدر جبکہ محمد سلمان نائب صدر،مدثر نوری جنرل سیکرٹری،مجاہد اقبال فنانس سیکرٹری،حمزہ حسن پریس سیکرٹری جبکہ کلیم اللہ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں ۔صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین ، پرنسپل ڈاکٹرممتاز الحسن باروی، شہزاد رسول نے صدر بزم منہاج منتخب ہونے پر ساجد عباسی و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔