News-24-Aril-2017-8

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابق صدر حافظ سجاد احمد کے والد کا رسم چہلم، مرکزی وفد کی خصوصی شرکت

Published : 24th April, 2017

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابق صدر حافظ سجاد احمد کے والد کا رسم چہلم جامع مسجد سرائے عالمگیر میں ہوا ۔ محفل کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد فیضان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت افضان قادری ، علی رضا سجاد اور خصوصی نعت سید زبیب مسعود شاہ نے پیش کی ۔ جبکہ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی خطاب کیا ۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پر مرکز کے وفد نے محفل میں شرکت کی ۔ وفد میں منہاج القرآن کے رہنما راجہ ندیم، وسیم افضل اور قاضی مدثر شامل تھے۔ محفل کے اختتام پر علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے مرحوم کی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی ۔