News-28-Aril-2017-1

چائنہ کرسچین کو نسل کے سیکرٹری جنرل کی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز سے ملاقات، مذہبی و ثقافتی رواداری کے حوالہ سے تبادلہ خیال

Published : 28th April, 2017

لاہور(27اپریل 2017) چائنہ کرسچین کو نسل کے سیکرٹری جنرل ریورنڈ بوپنگ چی کی قیادت میں8رکنی اعلی سطحی وفد نے ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا سے لاہور میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر ریورنڈ فادر جیمز چنن،بشپ رابرٹ عزرایا،رویورنڈ عمانویل،سردار کلیان سنگھ،علامہ بد ر منیر،علامہ عبد المصطفیٰ چشتی بھی موجود تھے ۔ وفد نے چائنہ میں بین المذاہب ہم آہنگی ، مذہبی و ثقافتی رواداری اور خطے کے جغرافیائی و سیاسی حالات پر تفصیلی تبا دلہ خیال کیا ۔ اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری اور تحریک منہاج القرآن کے بین الاقوامی کردار کو سراہا۔وفد نے سہیل رضا کو بتایا کہ چائنہ میں45 ملین مسیحی اور تقریباً 20 ملین سے زائد مسلمان بستے ہیں ۔وہاں کی مذہبی اقلیتیں چائنہ کے آئین میں دئیے گئے حقوق کے مطابق آزادی سے اپنے مذاہب اور عقائد پر عمل پیرا ہیں ۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے قابل بھروسہ دوست اور ہمسائے ہیں ،دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں ۔ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیام امن ،مذہبی وسماجی رواداری کے فروغ کیلئے عملی کاوشیں کرنا ہو نگی۔ مذاہب کے درمیان مشترکات پر ابھی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہم اپنے ہمسائیہ ملک چین کے ساتھ اقتصادی ترقی کے علاوہ سماجی روابط کاخیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کی جانیوالی کوششوں کو اپنے بھر پور تعاون کے ساتھ کامیاب بنانے کا یقین دلاتے ہیں ۔عالمی امن کے قیام میں پاک چائنہ تعلقات اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔