News-13-May-2017-2

ڈاکٹر حسن محی الدین یورپ کے دو ماہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Published : 13th May, 2017

لاہور(11 مئی 2017) تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری یورپ ، ساؤتھ افریقہ ،مصر ،ترکی کے دو ماہ کے تنظیمی دورہ کے بعد 10 مئی کی رات وطن واپس پہنچے۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور و دیگر سنیئر رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان نے انکا لاہور ائیر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا ۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے اپنے دورہ کے دوران انسداد دہشتگردی ،جدید علوم کی تحصیل ،مسلم ویثرن 2020،اور بین المذاہب رواداری پر لیکچرز دئیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے یورپی ممالک میں قائم اسلامک سنٹرز اور دفاتر کا دورہ بھی کیا ۔لاہور ائر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی خوشحالی ،امن اور استحکام کیلئے دعا گو رہتے ہیں ۔اوورسیز پاکستانی کرپشن،لاقانونیت،تعلیم،صحت کے فقدان اور لوڈ شیڈنگ کی خبروں پر دیگر ممالک کے شہریوں کے سامنے سبکی محسوس کرتے ہیں ،انکی خواہش ہے کہ پاکستان کے عوام کا معیار زندگی ترقی یافتہ ممالک کے عوام جیسا ہو ،انہوں نے کہاکہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی ایک واضح سوچ رکھتے ہیں کہ پاکستان کی خوشحالی اور عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے راستے کی رکاوٹ موجودہ استحصالی نظام ہے ۔