News-13-May-2017-5

منہاج القرآن (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام شب برات کی محفل کا انعقاد

Published : 13th May, 2017

 

تحریک منہاج القرآن (کارپی، اٹلی) کے زیراہتمام شب برات کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز سیماب ظفر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔نقابت کے فرائض مرزا امتیاز احمد نے ادا کئے۔ محمد اشفاق ،احمدعلی، اور محمدعثمان نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر وقار احمد قادری نے محفل سے خصوصی خطاب کیا۔ محفل کے اختتام پر امت مسلمہ، پاکستان اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔