News-20-May-2017-5

منہا ج ویلفیئر فاونڈیشن اینڈ انٹرفیتھ جموں کشمیر ( پلوامہ) کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Published : 20th May, 2017

منہا ج ویلفیئر فاونڈیشن اینڈ انٹرفیتھ پلوامہ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد  کیا گیا۔ تقریب میں گجرات سے  مشہور ماہر تعلیم اور خدمت انسانی کے لیے سرگرم عمل، غلام رازق نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں منہاج القرآن جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری نور الحسن ، ضلعی صدر، مصباح اسلام اندرابی، ارشد احمد خان سیکرٹری، شاہی ہمدانی میموریل ٹرسٹ پومپوری، مختار احمد تنترے ، ریٹائرڈ کے اے ایس آفیسر عبدالرحیم خان بھی شریک ہوئے۔ منعقدہ  تقریب میں ویمن لیگ جموں کشمیر نے اسلامی تعلیمات کو خواتین میں بھرپور طریقے سے پھیلانے کا عزم بھی  کیا۔عبد الرشید خان ، نورالحسن ، غلام رازق نے تقریب سے خصوصی  خطاب کیا۔اپنے خطاب میں قائدین نے  شرکاء تقریب کو تحریک منہاج القرآن کی  کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ مقابلہ ذہانت میں جیتنے والوں کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی گئی۔