News-27-May-2017-4

نظامت تربیت کے زیر اہتمام عرفان القرآن کی اختتامی تقریب شرکاء کورس میں انعامات و اسناد تقسیم

Published : 27th May, 2017

مرکزی نظامت تربیت کے زیر اہتمام منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون اور منہاج ٹریننگ اکیڈمی ٹائون شپ میں گذشتہ سہ ماہی میں ہونے والے عرفان القرآن کورسز اور فن خطاب کورسزکی اختتامی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر سلیم احمد چودھری ، ڈائریکٹر ڈی ایف اے ،جی ایم ملک نے خصو صی شرکت کی۔تقریب کے اختتام پرشرکاء کورسز میں انعامات و اسناد تقسیم کی گئیں۔