News-27-May-2017-6

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاورکی خانہ فرہنگ میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب

Published : 27th May, 2017

منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور نے خانہ فرہنگ میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں مرکز ی نظامت تربیت عرفان القرآن کورس، کوآرڈینیٹر محمود مسعود قادری اور زونل ناظمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی صدر مسز روبینہ معین نے عرفان القرآن کورس کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔