News-09-Jun-2017-4

منہا ج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام ملک گیر ضرب امن مہم آخری مرحلے میں داخل

Published : 9th Jun, 2017

منھاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتما م ایک سال سے جاری ملک گیر ضرب امن مہم آخری مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔اس مہم کے دوران ابتک خیبر تا کراچی چھوٹے بڑے شہروں میں تقریباً 60 مقامات پر

Say No To Terrorism

کے عنوان سے کیمپس لگائے گئے ۔ ان کیمپس میں مرکزی صدر منھاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان اور سینئر نائب صدر ملک وقار سمیت دیگر صوبائی ذمہ داران کے علاوہ علاقائی سیاسی و سماجی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔ منعقدہ کیمپس میں قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کی قرارداد امن پر دستخط لیے گئے۔ ہزاروں نوجوانوں نے دہشتگردی کے خلاف اس مہم میں منھاج القرآن یوتھ لیگ کی کاوشوں کو سراہا اور ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا ۔