News-09-Jun-2017-5

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان 12جون کو نجی دورے پر کشمیر روانہ ہونگے، مختلف کانفرنسز میں شرکت اور سیاسی قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے

Published : 9th Jun, 2017

پاکستان عوامی تحریک کراچی کے ترجمان و سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نجی دورے پر12جون کو کشمیر روانہ ہونگے۔ دورے کے دوران الیاس مغل مظفرآباد اور نیلم ویلی میں مختلف کانفرنسز میں شرکت و خطاب کے علاوہ جموں کشمیر عوامی تحریک سمیت دیگر سیاسی قائدین سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ عوامی تحریک کراچی کے ترجمان مظفر آباد پریس کلب میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی، کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔