News-13-Jun-2017-6

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے : ڈ ا کٹر طاہر القادری

Published : 13th Jun, 2017

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جس ملک میں اجتماعی قتال پر بھی قانون حرکت میں نہ آئے اس ملک اور   معاشرے کے مستقبل کو تابناک نہیں کہا جاسکتا ۔ پاکستان کو قاتلوں، غاصبوں اور ملک دشمن حکمرانوں سے واہ گزار کروانا ملک کے ہر شہری پر فرض ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار حکمرانوں کا کڑا احتساب ہوگا۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔